سعودی عرب جانیوالے پاکستانی عازمین ِحج کیلئے بڑی خوشخبری

0
5

مذہبی سیاحت و عبادت کا فروغ اورعروج، سعودی عرب جانیوالے پاکستانی عازمین ِحج کیلئے بڑی خوشخبری، سعودی وزارت ِحج وعمرہ نے104 ممالک کیلئے نسک پلیٹ فارم کے ذریعے ڈائریکٹ حج پیکیجز کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا۔
سعودی وزارت ِحج وعمرہ کے مطابق جو ممالک اس کیٹگری میں شامل ہیں، وہاں سے آنیوالے عازمین کو حج پیکیج میں تمام خدمات فراہم کی جائیں گی، جن میں فلائٹ بکنگ کے علاوہ دیگر تمام سروسز شامل ہیں۔
براہ راست حج پیکیج کی بکنگ کرانے والوں کو اپنی مرضی کے مطابق فلائٹ کا انتخاب کرنے کا اختیار ہوگا، اس کے علاوہ وہ اپنے اہل خانہ کیلئے بھی پیکیج حاصل کرسکتے ہیں۔ سعودی عرب نے مقامی عازمین کیلئے بھی حج کی رجسٹریشن کھول دی ہے۔
سعودی وزارت ِحج وعمرہ نے مقامی عازمین بشمول شہریوں اور رہائشیوں کیلئے رواں سال حج رجسٹریشن کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے درخواست گزاروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں نسک ایپ یا سرکاری ای پورٹل کے ذریعے جمع کرائیں۔
سعودی وزارت ِحج وعمرہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ جن افراد نے پہلے حج نہیں کیا ،ان کو ترجیح دی جائے گی۔

Leave a reply