(پاکستان ٹوڈے) سعودی عرب کا سیاحتی شعبہ 2030 تک کتنے لاکھ ہوٹلوں کے کمروں کا اضافہ کرے گا ؟
تفصیلات کے مطابق ایک تازہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے طول و عرض میں 2030 تک ہوٹل کے 320,000 نئے کمروں کی تعمیر کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس سے سالانہ 150 ملین ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کو قیام کی سہولت ملے گی۔ پراپرٹیز کی عالمی کنسلٹنسی نائٹ فرینک کے اعداد و شمار کے مطابق اس توسیع سے ملک کی سفر اور سیاحت کی صنعت کو فروغ ملے گا جو پہلے ہی سعودی عرب کی مجموعی قومی پیداوار کا تقریباً چھ فیصد ہے۔
اس کے علاوہ یہ 2030 تک معیشت میں سیاحت کا حصہ 10 فیصد تک لے جانے کا حکومتی ہدف حاصل کرنے کے لیے مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔مملکت کے مہمان نوازی کے شعبے کے بارے میں نائٹ فرینک کا تجزیہ 2022 کے فوری بعد سامنے آیا ہے جب سعودی عرب نے ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کا خیرمقدم کیا۔2023 کی پہلی ششماہی میں سیاحت کے اخراجات 23.2 بلین ڈالر (87 بلین سعودی ریال) تک پہنچ گئے جو 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 132 فیصد زیادہ ہیں۔
اسی ششماہی مدت کے دوران مملکت نے بین الاقوامی آمد کی 14.6 ملین تعداد ریکارڈ کی جو سال بہ سال 142 فیصد کا اضافہ ہے۔ یہ اعداد و شمار سعودیہ کی سیاحت کی صنعت کی مستحکم ترین ششماہی کارکردگی کے ریکارڈ کی عکاسی کرتے ہیں۔ ترقی بنیادی طور پر بحرین، کویت اور مصر جیسے قریبی خلیجی ممالک سے آنے والے زائرین کی وجہ سے ہوئی ہے جو غیر ملکی سیاحوں کے تین سرِفہرست ذرائع کے طور پر ابھرے ہیں۔ البتہ مملکت نے بیرونِ ملک سے آنے والے مزید زائرین اور سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے پر توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ملک بھر میں موبائل کی درآمد میں بہت بڑا اضافہ
اپریل 29, 2024 -
دہشتگردوں کواینٹ کاجواب پتھر سے دینگے،محسن نقوی
اگست 30, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔