سعودی عرب میں مکس مارشل آرٹس کے مقابلے عروج پر

0
102

ریاض: میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے مکس مارشل آرٹس کے مقابلوں کے دوران 22 نامور مکس مارشل آرٹ فائٹرز کے درمیان گیارہ مقابلے ہوئے، رنگ میں فائٹرز نے ایک دوسرے پر کئی وار کئے اور اپنی بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے مختلف داؤ لگا کر مدمقابل کو چت کرنے میں کامیاب رہے۔

ہوم گراؤنڈ پر سعودی مارشل آرٹس کے فائٹرز عبداللہ القحطانی نے بھارت کے فائٹر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے مقابلہ اپنے نام کیا جبکہ ملک باسل نے برازیل کے پرییرا کو دو ایک سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی، مکس مارشل آرٹس کے مقابلوں میں امریکی، افریقی اور دیگر ممالک کے فائٹرز نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

سعودی اور دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ مکس مارشل آرٹس کا کھیل دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے

Leave a reply