پاکستان ٹوڈے: بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اجتماعی شادی کی تقریب کو ’فرح جدہ 2024‘ (جدہ کی خوشی) کا عنوان دیا گیا تھا۔
فلاحی تنظیم کی جانب سے اجتماعی شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، ضرورت مند خاندانوں کی مدد اور ایسے نوجوان جو شادی کے اخراجات برداشت کرنے کے قابل نہیں ہوتے انکی شادی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ شادی کی تقریب کا انعقاد شاہ فیصل یونیورسٹی کے کمپلیکس میں کیا گیا جہاں شہر کے معروف تاجر اور نمایاں شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
فلاحی تنظیم کے سی ای او ڈاکٹر انس زرعہ نے اس موقع پر گورنر مکہ مکرمہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی زیر سرپرستی اجتماعی شادی کی تقریب انتہائی کامیابی سے منعقد کی گئی۔
اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی محبت جھیل پر 9 چینی جوڑوں کی اجتماعی شادی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی تھی۔ عرب میڈیا کے مطابق دبئی کی محبت جھیل پر 9 چینی جوڑوں کی اجتماعی شادی کی شاندار تقریب منعقد کی گئی، محبت آئس لینڈ پر پہلی بار اس طرح کے ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جسے بے حد سراہا جارہا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عزیز میاں قوال کی آج 82 ویں سالگرہ منائی جائے گی
اپریل 17, 2024 -
عید سے پہلے عیدی کی تقسیم
اپریل 6, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔