سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے مسجد نبویؐ کے لیے 4 اہم ہدایات جاری

0
95

سعودی وزارت کے مطابق وزارت حج و عمرہ کا اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہنا تھا کہ مسجد نبویؐ آنے والے زائرین زیادہ سے زیادہ عبادت میں خود کو مصروف رکھیں اور اپنا قیمتی وقت دنیاوی باتوں میں برباد نہ کریں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا زائرین کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ مسجد نبویؐ کی صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ یہاں تمام انتظامات آپ کے لیے ہیں تاکہ آپ یکسوئی کے ساتھ عبادت کرسکیں۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق آپ کا مسجد نبویؐ میں ہونا ایک قیمتی موقع ہے اسے ضائع نہ ہونے دیں،اس جگہ کی اہمیت کا اندازہ کرتے ہوئے خود بھی پرسکون انداز میں عبادت کریں اور دوسروں کے لیے بھی پریشانی کا باعث نہ بنیں۔

مسجد نبویؐ کو ہفتے میں کتنی بار معطر کیا جاتا ہے؟

مسجد نبویؐ پہنچنے پرسیکیورٹی اہلکاروں اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور ان کی باتوں پر عمل کریں کیونکہ اس طرح آپ تکالیف سے بچ جائیں گے

مصنف

Leave a reply