
صارفین کےلئے خوشخبری:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان ہے۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتاہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناسب سے ہوگی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وسط فروری سے بڑی کمی متوقع ہے، انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی۔
انڈسٹری کی جانب سے بھیجی ورکنگ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے تک کمی اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ڈھائی روپے تک کمی کا امکان ہے۔جبکہ مٹی کا تیل 3 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 60 پیسے تک سستا ہونےکاامکان ہے۔
اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے حتمی ورکنگ 15 فروری کو حکومت کو بھجوائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری دیں گے۔وزارت خزانہ آئندہ 15 روز کے لیے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
یاد رہے کہ حکومت نے عوام کوجنوری کےآخری پندرہ روزکےلئےپیٹرول کی قیمت میں3روپے47پیسےکااضافہ کیاجبکہ ہائی سپیڈڈیزل 2روپے 61پیسے مہنگا کردیاتھا۔پھرحکومت نے فروری کےپہلے پندرہ روزکےلئےپیٹرول کی قیمت میں ایک روپےفی لیٹرکااضافہ کیا،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کراچی سمیت سندھ بھر کے سکولوں کیلئے اہم ہدایت نامہ جاری
دسمبر 1, 2025 -
9مئی کیسز:عدالت نےفریقین کو نوٹس جاری کردیا
جون 16, 2025 -
دوسراٹیسٹ:ویسٹ انڈیزنے35سال بعدپاکستان میں میدان مارلیا
جنوری 27, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














