سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان کا امکان

0
69

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران دی تھی اور اسے شہزادہ محمد بن سلمان نے قبول بھی کرلیا تھا۔

اعلیٰ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے شہزادہ محمد بن سلمان حج اور عید الاضحیٰ کے فوری بعد پاکستان کا دورہ کریں چنانچہ اب ان کا دورہ جون کے تیسرے ہفتے میں ہوسکتا ہے، اس کا شیڈول بھی عید کے بعد ہی دونوں ممالک جاری کریں گے، شہزادہ محمد بن سلمان پہلے بھی دومرتبہ پاکستان کے دورے پر آچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد 19 مئی کو پاکستان کے دو روزہ دورے پرآئیں گے لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ ان کا یہ دورہ اس وقت تک مؤخر ہوگیا ہے جب تک کہ دونوں فریقین باہمی رضامندی سے نئے عبوری شیڈول کا تعین نہیں کرلیتے ۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ جونہی ان کا دورے کا شیڈول طے پاجائے گا وہ عوام کے سامنے لایاجائےگا۔

Leave a reply