لاہور:(پاکستان ٹوڈے) سفاری پارک لاہور آج سیاحوں کیلئےبند رہے گا
ترجمان وائلڈ لائف پنجاب کے مطابق سفاری پارک لاہور آج بروز پیرسیاحوں کیلئے بند رہے گا۔ وائلڈ لائف پنجاب کے ترجمان کے مطابق سفاری پارک لاہور کو صرف ایک دن کیلئے بند کیا جا رہا ہے۔ترجمان وائلڈ لائف کا کہنا ہے.
کہ سفاری پارک لاہور تعمیراتی کاموں کی وجہ سے آج بند رہے گا۔لاہور کے وائلڈلائف سفاری پارک کو اپ گریڈیشن کے بعد عید الفطر کے موقع پر سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا تھا، تاہم ابھی کچھ تعمیراتی کام جاری ہے، جس کیلئے آج سفاری پارک ہر طرح کےسیاحوں کیلئےبند رہے گا۔
سنگاپور کے سفاری پارکس کی طرز پر تعمیر کیے گئے لاہور کے سفاری پارک میں جنگلی جانوروں کے قدرتی ماحول سے ہم آہنگ انکلوژربنائے گئے ہیں ،جن میں سب سے خوبصورت سالٹ رینج سفاری ہے۔اس کے علاوہ ڈیزرٹ سفاری، لائن اور ٹائیگر سفاری، برڈ ایوری، مقامی انگولیٹس کی سفاری، ایکوریم اور ہالوگرام میوزیم سیاحوں کیلئے دیکھنے کی چیزیں ہیں۔
انتظامیہ نے لائن اور ٹائیگرسفاری کے اندرجانے کیلئے ویگوڈالوں پرمشتمل خصوصی گاڑیاں تیارکی ہیں، جن کو لوہے کے جنگلےلگا کر محفوظ بنایا گیا ہے، جبکہ ڈیئرسفاری کیلئے جدید طرز کی الیکٹرک ٹرامز تیار کی گئی ہیں۔
مصنف
ہم پارلیمنٹ سے کسی صورت استعفے نہیں دینگے ،بیرسٹرگوہر
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔