سمارٹ فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی

0
55

اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) پاکستان میں موبائل فون بنانے والی ملکی اور غیر ملکی تمام کمپنیوں نے 20 سے زائد موبائل فونز ماڈلز کی قیمتیں 400 روپے سے لے کر 10 ہزار روپے تک کی کمی کر دی ہے۔

موبائل فون کمپنیوں کے سیلز ٹارگٹ پورے نہیں ہو رہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں نمایاں کمی کی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں موبائل فون زیادہ تعداد میں بنائے جا رہے ہیں۔

موبائل فون ایسوسی ایشن اور مارکیٹ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تمام کمپنیوں نے نہ صرف سمارٹ موبائل فون کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے بلکہ بٹنوں والے فون جس میں فیچرز فونز بھی شامل ہیں اس میں بھی 100 روپے سے لے کر 500 روپے تک کی کمی کی ہے۔

Leave a reply