سندھ حکومت کو ٹیکس چوروں اور منشیات فروشوں کے گرد شکنجہ کسنے کا فیصلہ
(پاکستان ٹوڈے) حکومت سندھ نے ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شایع کرنے کا فیصلہ کر لیا
تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس, ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کے سیکریٹری سلیم راجپوت، ڈی جی اورنگزیب پنہور، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران شریک۔
ٹیکس چور ملکی خوشحالی کے دشمن ہیں، ان کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا، ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شایع کئے جائیں گے، ان کے اکاؤنٹ فریز کرنے کے لئے بھی اقدامات کریں گے، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو سراہا۔
کریک ڈاؤن کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی تعریف، کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کی ہدایات، منشیات فروش ملک و قوم کے مستقبل کے دشمن ہیں،ان کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، زیرو ٹالرنس پالیسی کی تحت صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔
منشیات فروشوں اور ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائیوں کے لئے پولیس کے قابل افسران اور جوانوں کو ڈیپوٹیشن پر محکمہ ایکسائز میں لایا جائے گا، ابتدائی طور کراچی اور حیدرآباد میں پولیس افسران دیپوٹیشن پر محکمہ ایکسائز میں لائے جائیں گے، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنی ہیں، متعلقہ ادارے ہمہ وقت تعاون کریں گے۔
منشیات فروشوں کی پراسیکیوشن اور انوی سٹیگیشن مضبوط کی جائے، اجلاس میں بہترین کارکردگی والے افسران اور مخبروں کو انعامات دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور منتقلی بائیومیٹرک کے تحت کرنے کی تجویز، محکمہ ایکسائز سے متعلقہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی شکایات کے ازالے کے لئے اقدامات کا فیصلہ۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔