پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری۔
اندرون سندھ ضلع کندھ کوٹ تحصیل تنگوانی کے علاقے میں پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے سہولت کاری میں ملوث 9ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کا تعلق کوکاری نندوانی مجرم گروہ سے ہے۔ چھاپہ سندھ رینجرز اور پولیس کی جانب سے 18مارچ 2024کو استاد اللہ رکھیو نندوانی کے قتل میں ملوث سہولت کار ہاسو بنگلانی اور یاسین بنگلانی کی گرفتاری کے لیئے مارا گیا۔دوران آپریشن مجرموں کی کمین گاہوں کو تباہ اور 9مشتبہ افراد کو بھی گرفتارکیا گیاہے۔
پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے مرکزی ملزمان کی گرفتاری تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔عوام ڈاکوؤں کو پناہ دینے والے عناصر اور دیگر بااثر افراد کی نشاندہی کریں ۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بھارتی حکومت کے نئے قوانین کیخلاف احتجاج
اپریل 13, 2024 -
سپیڈو بس سروس بھی مالی بحران کا شکار
اپریل 27, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔