پاکستان ٹوڈے: کوکا کولا پاکستان نے سندھ کے علاقے عمر کوٹ میں واقع گاؤں میگواڑ میں سولر واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اس واٹر فلٹریشن پلانٹ منصوبے کا مقصد میگواڑکی مقامی کمیونٹی کو زندگی کیلئے ضروری صاف پانی کی فراہمی ہے۔ اس پلانٹ کی صلاحیت 1000 لیٹر فی گھنٹہ ہے، جو صاف پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ اس پلانٹ سے میگواڑ کے لگ بھگ 800 گھرانوں کےتقریباً7000 افراد مستفید ہوں گے، جنہیں اس سے قبل علاقے میں پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں تھا۔
یہ پلانٹ مقامی خواتین کیلئے بھی ایک نعمت ثابت ہو گا، جن کو پہلے پانی لانے کیلئے تقریباً 5 کلومیٹر تک پیدل سفر کرناپڑتا تھا۔میگھواڑ ماروی کا گاؤں ہے، جو کوک سٹوڈیو پاکستان کے سیزن 15 کے تازہ ترین ہٹ گانے آئی آئی کی بریک آؤٹ سٹار بن کر سامنے آئی ہے اور اس کی کہانی علاقے کے دیگر فنکاروں کیساتھ مقامی کمیونٹی کیلئے متاثر کن رہی ہے۔
غزہ ملین مارچ:پیپلزپارٹی کاجماعت اسلامی کی حمایت کااعلان
اکتوبر 3, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونےکی قیمت میں مزیداضافہ
جولائی 27, 2024 -
راہول گاندھی:مودی سرکار پر میچ فکسنگ کا الزام
اپریل 4, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔