سنگ میل عبور:آئی کیوب قمرآج چاند کے مدار میں پہنچے گا

0
56

پاکستان ٹوڈے: قومی تاریخ میں اہم سنگ میل عبور۔ پاکستان کا پہلا سیٹیلائٹ مشن آئی کیوب قمرآج چاند کے مدار میں پہنچنے کیلئے تیار۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کے مطابق آئی کیوب قمرآج ( 8 مئی ) کو تقریباً ساڑھے تین سے چار بجے کے درمیان چاند پر پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق سیٹیلائٹ امیجنگ سسٹم کے آپریشنل ہونے سے پہلے تمام ذیلی نظاموں کی تصدیق میں تقریباً ایک ہفتہ لگ سکتا ہے، جبکہ چاند کی پہلی تصویر 15 یا 16 مئی تک موصول ہوجائے گی ، اس کے بعد چاند کی موصول ہونیوالی تصویروں پر تحقیق کاآغاز ہوگا۔

جس سے ریسرچ میں کافی مددملے گی ۔آئی کیوب، دراصل ایک خلائی سائنس کی اصطلاح ہے، جس کا مطلب چھوٹا سیٹیلائٹ ہوتا ہے ۔ پاکستانی سیٹیلائٹ مشن آئی کیوب کیو چین کے ہینان سپیس لانچ سائٹ سے 3 مئی کو منزل کی جانب روانہ کیا گیا ۔ پاکستان کےانسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کے مطابق آئی کیوب قمر سیٹیلائٹ کا وزن محض 7 کلو گرام ہے، لیکن یہ سیٹیلائٹ چینی خلائی مشن کا سب سے اہم کام انجام دے گا۔

پاکستانی سیٹیلائٹ چاند پر پہنچنے کے بعد وہاں کی تصاویر، ویڈیوز اور دیگر ڈیٹا زمین پر چینی ماہرین کو بھیجے گا۔پاکستان کی جانب سے تیار کردہ سیٹیلائٹ دو ہائی ریزولیوشن آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے ،جو چاند پر پہنچنے کے بعد وہاں کی تصاویر اور دیگر ڈیٹا زمین پر بھیجیے گا۔اس مشن کی کامیابی کے بعد پاکستان ان چند ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا، جنہوں نے چاند کے مدار میں اپنے سیٹیلائٹ بھیجے ہیں۔

Leave a reply