(پاکستان ٹوڈے) سنیپ چیٹ صارفین کیلئے اب وہ فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے، جو بیشتر میسجنگ ایپس میں کافی عرصے سے موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی کے مطابق یہ فیچر بہت جلد ایپ کا حصہ بننے والا ہے اور ابتدا میں سنیپ چیٹ پلس کے صارفین کو دستیاب ہوگا۔سنیپ چیٹ پلس کے صارفین کی تعداد 90 لاکھ سے زائد ہے۔ اس فیچر کے تحت صارفین کے پاس 5 منٹ کا وقت ہوگا جس کے دوران وہ اپنے میسج کو ایڈٹ کر سکیں گے۔
جو میسج ایڈٹ کیے جائیں گے ،ان پر ایک لیبل موجود ہوگا، جس سے عندیہ ملے گا کہ اس میسج کو پوسٹ کرنے کے بعد تبدیل کیا گیا ہے۔ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا ؟ اس بارے کمپنی نے ابھی کوئی عندیہ نہیں دیا، تاہم ماہرین کے بقول عموماً سنیپ چیٹ کے نئے خصوصی فیچرز پہلے سبسکرپشن سروس استعمال کرنیوالوں کو دستیاب ہوتے ہیں، جس کے بعد عام صارفین کیلئے متعارف کرائے جاتے ہیں۔
میسج ایڈیٹنگ کے ساتھ سنیپ چیٹ میں مزید فیچرز بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں، جو تمام صارفین کو دستیاب ہوں گے۔کمپنی کی جانب سے چیٹس کیلئے ایموجی ری ایکشنز کو بہتر بنایا جا رہا ہے، جبکہ اب مائی اے آئی اسسٹنٹ کو ریمائنڈرز کیلئے بھی استعمال کرنا ممکن ہوگا۔سنیپ چیٹ کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی ایک نیا لینس بھی متعارف کرایا جا رہا ہے، جو صارفین کی تصاویر کو 1990 کی دہائی جیسی فوٹوز میں تبدیل کر دے گا۔
مصنف
ایپل نے فلیگ شپ آئی فون 16 متعارف کرا دیا
ستمبر 11, 2024سوئٹزرلینڈ:تارکین وطن کا معیشت میں کردار
ستمبر 10, 2024ناشتہ بنانے کی صلاحیت کا حامل منفرد روبوٹ متعارف
ستمبر 10, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔