سوشل میڈیا پرسجل علی کو اپنی تعریف کرنا مہنگی پڑگئی۔

0
138

پاکستان ٹوڈے: لاکھوں افراد کی پسندیدہ اور مقبول اداکارہ سجل علی کی اپنی ہی تعریف کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر لوگ ان کا مذاق اڑاتے دکھائی دیے۔ 

اداکارہ سجل علی نے اپنی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا میڈیا میں کوئی اچھا دوست نہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو میں بتایا کہ وہ سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگز اور ٹرینڈ کو نہیں دیکھتیں۔

سجل نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی فیورٹ خود ہیں جس پر متعدد صارفین نے جہاں ان کی پسندیدگی کو قبول کیا تو وہیں کچھ صارفین نے سجل علی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

متعدد صارفین نے اسے سجل کی اوور ایکٹنگ کہا تو کہیں کچھ صارفین نے ان کی گفتگو کو کرینہ بننے کی کوشش قرار دیا۔

Leave a reply