سونےکی قیمت میں پھرکمی

0
21

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ایک بارپھرکمی ہوگئی۔
صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی ہوگئی،فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 71 ہزار 200 روہے کا ہوگیا دس گرام سونا 429 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 32 ہزار 510 روہے کا ہوگیا ۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 4 ڈالرز کمی سے 2613 فی اونس کی سطح پر آگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3050 روہے پر مستحکم رہی ۔
یادرہےکہ گزشتہ روزبھی سونےکی قیمت میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3000 روپے کی کمی ہوئی تھی جس سے سونا 2 لاکھ 71 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیاتھا10 گرام سونے کی قیمت میں 2572 روپے کی کمی ہوئی تھی جس سے10 گرام سونا 2 لاکھ 32 ہزار 939 روپے کا ہوگیاتھا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کی کمی سے 2617 ڈالر فی اونس کا ہوگیاتھا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

Leave a reply