سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

0
167

پاکستان ٹوڈے: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 27 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

گزشتہ چند روز قبل ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل 2 روز کی کمی کے بعد اضافہ دیکھا گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 94 ہزار 873 روپے ہوگئی ہے۔

Leave a reply