سٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے دوران دفتری اور کاروباری اوقات کا اعلان کر دیا

0
92

(پاکستان ٹوڈے): رمضان المبارک کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران مندرجہ ذیل دفتری اوقات پر عمل کیا جائے گا جن پر تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائکروفنانس بینک بھی عمل کریں گے۔

پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک جبکہ دو سے ڈھائی بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا۔ جمعہ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک بلا وقفہ کام جاری رہے گا۔

عوام سے لین دین کے لیے پیر تا جمعرات صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک بلاوقفہ جبکہ جمعہ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک بلاوقفہ کام کیا جائے گا۔

مصنف

Leave a reply