سپریم کورٹ فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا ہاوس میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس
پاکستان ٹوڈے: بڑے عرصے بعد آج دوبارہ یہاں پی ٹی ائی پارٹی کا اجلاس ہو رہا ہے۔ یہاں تک پہنچنے کے لئے پارٹی قائدین اور کارکنان نے بہت کچھ برداشت کیا۔
ہمارے کارکنان اور قائدین کو جیل کی سلاخوں میں رکھا گیا۔ بانی پی ٹی ائی نے کہا تھا کہ اخری بال تک ہمت نہیں ہاریں گے۔ بانی پی ٹی ائی سے ملاقات میں انہوں نے اپنے بہ ہمت کارکنان کو پیغام دیا تھا۔
کارکنان کی ہمت اور حوصلے کی تعریف کی اور کہا کہ ایسے ہی ڈھٹے رہے۔ اج کے اجلاس میں الیکشن کے حوالے سے بات ہوئی ،اجلاس میں نو مئی کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں نو مئی کو ہونے والے احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی گئی۔ نو مئی کو ہر علاقے سے پر امن طریقے سے ریلیاں نکالی جائینگی۔
ریلی کی قیادت علاقے کے نمائندے خود کرینگے۔ ریلی میں بانی چئیرمین کی تصوریں اور قیدی 804 کے بینرز اٹھائے جائیں گے۔ ہمارے شہدا کے تصاویر بھی ریلی میں اٹھائے جائیں، ہر علاقے میں جہان سے ریلی نکلے گی اورریلی کے راستوں میں دیوراوں پر بانی کے تصوریں اوایزن کی جائینگی۔
پہلے بھی ہم نے ریلیاں نکالی ہیں اور پولیس کی جانب سے انسو گیس بھی پڑے ہیں۔ نو مئی کو پورے پاکستان میں پر امن اور برپور احتجاج کرینگے۔ عام حالات میں ہر جگہ چیکنگ کی جاتی ہیں لیکن نو مئی کو وہ سیکیورٹی کہان تھی۔ یہ سب بانی چئیرمین کی حکومت کو ختم کرنے کی شازش تھی ۔
ہمارے ساتھیوں نے پنجاپ میں ہمت کی مثل قائم کر دی ہے۔ پنجاپ پولیس اور اہکاروں کی جانب سے گھر گھر چھاپے مارے گئے۔ اس ظلم و ستم کے باوجود پنجاپ کے عوام خان کے ساتھ ڈٹے رہے۔
عمر ایوب خان نے پی ٹی آئی کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں 9 مئی کے حوالے سے پلان دے دیا
تمام اراکین اسمبلی سے اپنے اپنے حلقے میں ریلیاں نکالنے کی ہدایت, ریلیوں میں پی ٹی آئی کے جھنڈے لہرانے کے ساتھ عمران خان کی تصویروں والے اور قیدی نمبر 804 کے پلے کارڈز اٹھانے کی ہدایت۔
عمر ایوب کی کے پی کے اراکین کو 18 مئی کو فیصل آباد میں ہونے والے جلسے میں اپنے اپنے حلقے سے لوگوں کو جلسہ میں لیجانے کی ہدایت, اجلاس کے آغاز سے قبل سٹیج پر پڑی کرسیاں ہٹا دی گئیں، وزیراعلی علی امین گنڈاپور سمیت تمام اعلی عہدیدار پنڈال میں موجود۔
مہنگائی سےپریشان عوام پرحکومت نےبجلی بم گرادیا
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
شادی کیلئےمیرامعیاربہت بلندہے،کومل عزیز
اگست 2, 2024 -
بشریٰ بی بی کورہانہ کرنےپرعدالت نےجواب طلب کرلیا
اگست 8, 2024 -
اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی اے کے دو مقدمات کا معاملہ
اپریل 4, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔