سپیکر ملک محمد احمد خان سے آسٹریلوی ہائی کمشنر مسٹر نیل ہاکنز (Mr. Neil Hawkins) کی اسمبلی چیمبر میں ملاقات۔

0
32

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) ملاقات میں پاک آسٹریلیاء دو طرفہ تعلقات کے فروغ، صحت، تعلیم،زراعت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت کے شعبوں میں بھی آسٹریلیا کیلئے سرمایہ کاری کیلئے گراں قدر مواقع موجود ہیں۔

پارلیمانی روابط اور اقتصادی تعاون کو بڑھانا دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہو گا۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں آسٹریلیا کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی کاروباری برادری کے درمیان رابطوں کو فروغ دینا ضروری ہے۔

سپیکر م محمد احمد خان نے آسٹریلوی ہائی کمشنر کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والے قانون سازی اور کمیٹی سسٹم کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ آسٹریلیا پاکستان کو اپنا بااعتماد دوست اور اہم اقتصادی شراکت دار سمجھتا ہے۔ آسٹریلوی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔

پنجاب حکومت سے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کریں گے۔ ملاقات میں آسٹریلیا ہائی کمیشن کے پولیٹیکل سیکرٹری مائیکل کورٹیف اور پروگرام آفیسر پولیٹیکل اکنامک متین امین بھی موجود۔ اسمبلی سیکرٹریٹ سے سیکرٹری جنرل چودھری عامر حبیب اور سٹاف آفیسر برائے سپیکر عماد حسین بھلی بھی شریک تھے۔

Leave a reply