سپیکر ملک محمد احمد خان سے ملک کی نمائندہ صحافتی تنظیموں سے ملاقات

0
85

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) سپیکر ملک محمد احمد خان سے ملک کی نمائندہ صحافتی تنظیموں سی پی این ای، پی بی اے، اے پی این ایس، ایمینڈ، پی ایف یو جے اور پریس گیلری کمیٹی کے ممبران کی ملاقات۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں صحافیوں کی جانب سے ہتک عزت قانون 2024 کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا گیا، سپیکر ملک محمد احمد خان نے وفد کو بل کے حوالے سے اپنے تحفظات ترتیب دینے کی ہدایت کی۔

یہ بل پچھلے قوانین جن پر آپ کے اعتراضات تھے سے مختلف ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ ہی صحافیوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کیا ہے۔ متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت ضروری امر ہے۔ سپیکر کی وفد کو یقین دہانی۔

وفد میں ایاز خان، امتنان شاہد، نوید کاشف، کاظم خان، عرفان اطہر قاضی، نعیم حنیف، رانا عظیم، عباس نقوی، لیاقت انصاری اور شاہد چودھری شامل تھے

Leave a reply