پاکستان ٹوڈے: سیاحت کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کی جانب سے اہم اقدام۔
تفصیلات کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل( ایس آئی ایف سی) کی جانب سے دو اہم مقامات کی نقاب کشائی کردی گئی۔۔۔انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز، ٹھنڈیانی اورگنول کو خیبرپختونخوا میں سیاحت کے اہم مقامات میں تبدیل کرنے کی تیاری ۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے ان دونوں مقامات کی نشاندہی کی، جو سیاحت کے فروغ کی جانب پہلا قدم ہے۔
سیاحتی کمپنیوں اور ماہرین سیاحت کا کہنا ہے کہ ٹھنڈیانی (ایبٹ آباد) اور گنول (مانسہرہ) میں انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز کی نقاب کشائی پاکستان کی سیاحت کے شعبے میں ترقی کی جانب اہم قدم ہے۔ٹھنڈیانی میں 58 اور گنول میں 60 ایکڑ اراضی پر محیط یہ زونز پبلک پرائیویٹ سٹیک ہولڈرز کے درمیان مشترکہ کوششوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔
انٹیگریٹڈ ٹورازم زون ٹھنڈیانی پرسیاحوں کیلئے ایسی سہولیات دستیاب ہوں گی، جہاں وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ محظوظ سیاحت سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ان زونز میں سیاحوں کو بہترین رہائشی اپارٹمنٹس، دیہات کا ماحول اور بہترین کھانے فراہم کئے جائیں گے۔انٹیگریٹڈ ٹورازم زون گنول پاکستانی ثقافت اور ہنرمندی کے فروغ کا مرکز ہوگا۔
یہاں آنیوالے سیاحوں کو علاقے کی منفرد جھلک ملے گی۔ان انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز آئی ٹی زیڈ ایس کی ترقی سے سیاحت کو مزید فروغ ملے گا، جس سے پاکستان کی عالمی مسابقت میں اضافہ ہوگا۔ٹھنڈیانی اور گنول کی قدرتی خوبصورتی اور ثقافتی ورثے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ زونز ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کیلئےانتہائی باعث ِ کشش ثابت ہوں گے۔
احتجاج کی قیادت کرناوزیراعلیٰ کےپی کیلئے مسئلہ بن گیا
اکتوبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے خلاف کیس
مارچ 7, 2024 -
محمد یونس بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کےسربراہ نامزد
اگست 7, 2024 -
قومی کرکٹر شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی
جنوری 20, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔