سیاحت کے فروغ کیلئے’’ دی ریگ‘‘ پراجیکٹ کیا ہے؟

0
102

پاکستان ٹوڈے: سیاحت کے فروغ کیلئے دی ریگ پراجیکٹ کیا ہے؟۔۔۔خلیجی ممالک کو جوڑنے والے سمندر میں سیاحت کے فروغ کیلئے ایک بڑے منصوبے پر کام شروع ہو چکا ۔

تفصیلات کے مطابق اس منصونے کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک منفرد اور جدید نوعیت کا سیاحتی منصوبہ ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس منصوبے کو The Rig کا نام دیا گیا ہے اور اس منصوبے کے تحت خلیجی ممالک کو جوڑنے والے سمندر خلیج عرب میں تعمیراتی کام جاری ہے، جس کا مجموعی رقبہ ایک لاکھ 50 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔

کہ مستقبل کے اس منصوبے میںکئی اقسام کی تفریح کے علاوہ مثالی عرب ضیافت، یعنی ہاسپٹیلیٹی کے خصوصی مقامات ہوں گے ،جبکہ بحری سپورٹس اور ایڈونچرز کے لیے بھی یہ بہترین جگہ ثابت ہو گی۔ خلیجی ممالک کے اس بڑے اور منفرد سیاحتی منصوبے کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ پراجیکٹ دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے باعث ِ کشش ہو گا اورخلیجی ممالک سمیت دنیا بھر سے ہزاروں سیاح اس تفریحی و سیاحتی مقام کا رخ کریں گے۔

اس پراجیکٹ کا اہم ہدف جدید ترین طریقوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترین حکمت عملی کے ذریعے ماحول کی حفاظت بھی کرنا ہے، لہٰذا یہ دنیا کا ایک اچھوتا سیاحتی منصوبہ بھی ثابت ہوگا۔پراجیکٹ دی ریگ میں سیاحوں کی سہولت کے لیے تین عالمی معیار کے ہوٹلز اور انٹرنیشنل چین کے ریستوران بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ یہاں سیاحوں کیلئے ایک ہیلی پیڈ بھی بنایا جائے گا۔

Leave a reply