سیاحوں کا پسندیدہ مقام جہاں کبھی بارش نہیں ہوتی

0
55

 یمن:(پاکستان ٹوڈے) بارش کے بعد سہانے موسم ہرذی روح کو اچھا لگتا ہے، دنیا میں ایک ایسا مقام بھی ہے، جہاں کبھی بارش نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اس جگہ بادل کیوں نہیں برستے ؟ اس کی وجہ بہت دلچسپ ہے۔ الحطیب نام کا یہ مقام یمن کے دارالحکومت صنعا میں واقع ہے۔ صنعا کے مغرب میں منخ ڈائریکٹوریٹ کے ہرج علاقے کا یہ قصبہ سطح زمین سے تقریباً 3200 میٹر کی بلندی پر سرخ ریت کے پتھر کی پہاڑی کی چوٹی پرواقع ہے اور دیگر مقامات کے مقابلے میں اونچا ہونے کے باوجود اس مقام پر خشک سالی رہتی ہے اور یہاں کبھی بارش نہیں ہوتی۔

کہا جاتا ہے کہ یہاں پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں برستا۔ اس کے باوجود یہ اتنا خوبصورت ہے کہ سیاح یہاں کا لازمی رخ کرتے ہیں۔اس قصبے میں پہاڑی کے درمیان انتہائی خوبصورت گھر بنائے گئے ہیں، جنہیں دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے۔ یہاں بارش نہ ہونے کی بڑی وجہ اس کی بلندی ہے۔یہ گاؤں 3200 میٹر کی بلندی پر ہے، جبکہ بادل 2000 میٹر کی بلندی پر بنتے ہیں۔

اس کا مطلب ہے کہ بادل اس گاؤں کے بہت نیچے بنتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ یہاں کے لوگ بارش سے لطف اندوز نہیں ہو پاتے، حالانکہ ان کا ماننا ہے کہ وہ جنت میں رہ رہے ہیں۔

Leave a reply