سیلابی صورتحال، گوادر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بند

0
88

پاکستان ٹوڈے: اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں گزشتہ روز ہونے والی 16 گھنٹے کی مسلسل طوفانی بارشوں نے شہر کو ڈبو دیا۔ پانی گھروں میں داخل، سڑکیں بھی بہا لے گیا جب کہ ایئرپورٹ کے رن وے پر بھی کھڑا ہو گیا۔

سیلابی صورتحال کے پیش نظر گوادر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بندش کا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے اور ایئرپورٹ پر ہر قسم کا فلائٹ آپریشن بند کر دیا ہے۔

اس حوالے سے سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ گوادر ایئرپورٹ کے ایپرن اور دیگر حصوں میں 6 انچ تک پانی جمع ہے اور اس صورتحال سے تمام ایئرلائنز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply