لاہور: (پاکستان ٹوڈے) وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق تاریخ کا سب سے بڑا ماحولیاتی، جنگلی حیات، جنگلات کے تحفظ کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی صدارت میں پہلا اجلاس، صوبہ پنجاب کو سموگ فری بنانے، ڈسپوزیبل پلاسٹک بیگز کے خاتمے کے لئے پلان کی تیاری کی ہدایت ۔
صوبہ پنجاب اور لاہور میں فضائی آلودگی کے خاتمے اور ائیر کوالٹی بہتر بنانے کے لئے نجی شعبے کے اشتراک سے پلان بنانے کی منظوری ۔ ماحولیات کے لئے ایڈوائزری کونسل کا قیام، نجی شعبے کی نمائندگی اور مشاورت سے اقدامات کئے جائیں گے۔
نجی شعبے اور متعلقہ فریقین کے نمائندوں کی شمولیت سے کونسل ماحولیاتی بہتری کے لئے مشترکہ بنیادوں پر کام کرے گی۔ پلاسٹک کے تھیلے اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی اشیاءکے تدارک کے لئے فریقین سے مشاورت کے عمل کا آغاز۔
ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کو فعال بنانے اور ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ ، کاربن کریڈٹس اور کاربن فنانسگ کا مکمل سٹرکچر فاسٹ ٹریک پر تیار کرنے کی بھی ہدایت ،
پنجاب فارسٹ ایکٹ کو موجودہ تقاضوں کے مطابق بنانے کے لئے ترامیم کرنے کا بھی فیصلہ ، پنجاب کی تاریخ کا پہلا زولوجیکل سروے کرانے کی بھی منظوری، پنجاب میں جانوروں کی اقسام، تعداد اور علاقوں کا مکمل ڈیٹا جمع کیاجائے گا
بقاءکے خطرات کا شکار جانوروں کی افزائش اور ان کے تحفظ کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔
ماحولیاتی تحفظ کے لئے دریا کنارے دلدلی یا مرطوب علاقوں (Wetlands) کے تحفظ کے لئے خصوصی اقدامات بھی پلان میں شامل، صوبہ پنجاب میں جنگلات کا رقبہ بڑھانے، موجودہ جنگلات کے تحفظ کے لئے قانون سازی کے علاوہ انتظامی اقدامات کئے جائیں گے ۔
ماہی گیری اور مچھلیوں اور جھینگوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے خصوصی پلان کی تیاری پر کام شروع ، لاہور میں پہلی بین الاقوامی مچھلی منڈی بنانے کا بھی فیصلہ ، محکمہ وائلڈ لائف کو جدید معیار اور ٹیکنالوجی کے ساتھ اپ گریڈ کرنے کی منظوری ،
پنجاب کی پہلی ڈیجیٹل وائلڈ لائف آرکائیوز بنانے کا فیصلہ ، پہلی وائلڈ لائف پروٹیکشن فورس بنانے کی بھی منظوری۔
وزیراعلی کے پلانٹ فار پاکستان وژن پر عمل درآمد کی بھی منظوری دے دی گئی، تعلیمی نصاب میں ماحولیاتی تبدیلی، جنگلات اور جنگلی حیات کی اہمیت سے متعلق مضامین بھی شامل کرنے کا فیصلہ
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
یوٹیوب پراب ہر ویڈیو وائرل ہوگی، نیا فیچر متعارف
جون 26, 2024 -
حساس ادار ےکوفون ٹیپ کرنےکی اجازت،عدالت میں چیلنج
جولائی 10, 2024 -
یوٹیوب میں دلچسپ فیچرسلیپ ٹائمر متعارف
جون 27, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔