شعیب، ثناء کی شادی پر شائستہ کا ردعمل

0
134

شعیب، ثناء کی شادی پر شائستہ کا ردعمل

شوبز: اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
ایک پوڈ کاسٹ میں میزبان نے شائستہ لودھی سے شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی کے بارے میں سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ دونوں کو جانتی ہیں، کیا آپ کو اندازہ تھا دونوں کی شادی ہونے والی ہے؟

اس پر شائستہ لودھی نے کہا کہ اگر قسمت میں لکھا تھا اور زندگی ساتھ گزارنے کیلئے دو سمجھدار لوگوں کا ایک دوسرے کو پسند کرنے اور منتخب کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے۔

Leave a reply