شمالی کوریا کا ایک اور میزائل کا کامیاب تجربہ

0
106

جنوبی کوریا اور جاپان نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کورین فوج کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل جزیرہ نما کوریا کے مشرق میں سمندر میں فائر کیا ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبرایجنسی تجربہ کے دوران میزائل سے علیحدہ ہونے والے نقلی موبائل وار ہیڈز تین متعین اہداف تک پہنچنے میں کامیاب رہے، تجربے کا مقصد ایم آئی آر وی کی صلاحیت کو محفوظ بنانا ہے۔

کے سی این اے کے مطابق یہ تجربہ 170-200 کلومیٹر کے دائرے میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ٹھوس ایندھن والے بیلسٹک میزائل کے پہلے مرحلے کے انجن کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا۔

Leave a reply