شوخ و چنچل گیتوں کے گلوکار احمد رشدی کی سالگرہ

0
47

پاکستان ٹوڈے: (کاظمی) معروف گلوکار احمد رشدی کے مداح آج 24 اپریل کو ان کی سالگرہ منارہے ہیں ۔ لیجنڈ گلوکار احمد رشدی24  اپریل 1934 میں حیدر آباد( دکن )میں پیدا ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے برصغیر پاک و ہند کی موسیقی اور فلمی صنعت پر تقریباً 32 برس راج کیا۔ احمد رشدی نے فنی سفر کا آغاز 1951 میں فلم’’ عبرت‘‘ کے گیت گا کرکیا،جس کے بعد انہوں نے پانچ سو سے زائد فلموں کیلئے تقریباً پانچ ہزار گیت گائے اور انہیں جنوبی ایشیا کے پہلے باقاعدہ پاپ سنگر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

احمد رشدی نے یوں تو سولو، ڈسکو، پاپ ، کلاسیکل، ہپ ہاپ میوزک جیسی تمام اصناف میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا،تاہم شوخ اور چنچل گیت ان کی وجہ شہرت بنے۔ا نہوں نےپاکستانی فلم انڈسٹری کو ’’کوکوکورینا‘‘ جیسے کئی یادگار گیت دیئے ۔احمد رشدی کی گائیکی کے شوخ و چنچل اندازِ گائیکی کو خطے کے دوسرے ممالک میں بھی نقل کیا جاتا رہا۔

احمد رشدی نے اپنے کیرئیر کے دوران پانچ مرتبہ نگار ایوارڈ سمیت درجنوں ایوارڈ حاصل کیے ، جبکہ انہیں 11 اپریل 1983کو بعد از مرگ ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ دہائیوں تک فلمی موسیقی پر راج کرنیوالے احمد رشدی کی آواز میں گائے گیت آج بھی کانوں میں رس گھول دیتے ہیں۔

Leave a reply