شہر میں وقفہ وقفہ سے ہلکی اور تیز بارش۔ موسم خوشگوار

0
66

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) لاہور شہر میں وقفہ وقفہ سے ہلکی و تیز بارش شروع ، جسکی وجہ سے مو سم ٹھنڈااور خو شگوار ہو گیا ، جبکہ گندم کی کٹا ئی رُک گئی اور کسا نو ں میں پریشا نی کی لہر دوڑ گئی ۔ تمام سٹاف و مشینری مکمل الرٹ رہیں، ایم ڈی واسا غفران احمد،

تمام جنریٹرز کو اسٹینڈ بائی اور فعال رکھا جائے ۔ ایم ڈی واسا کی افسران کو ہدایت، تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف رکھنے کی ہدایات۔
بارش کے باعث درخت اور پودے دھل جانے بہار کی رنگیناں لوٹ آئیں ہیں جس سے شہری محظوظ ہوتے نظر آتے ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آج تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔تاہم دوسری جانب واسا کی جانب سے نکاسی آب کی مناسب سہولیات نہ ہونے کے باعث شہرکے نشیبی ومضافاتی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے وہاں کے مکینوں کے مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے متاثرہ افراد نے واساحکام سے مذکورہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave a reply