صحت کے شعبے میں پاکستان کیلئے بڑا اعزاز

0
57

(پاکستان ٹوڈے) صحت کے شعبہ میں پاکستان کا اعزاز۔۔۔ پاکستانی ڈاکٹر شہزاد بیگ کو 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہزاد بیگ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں اوران کا نام معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین کی 2024 کی عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شائع کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرشہزاد بیگ واحدپاکستانی ہیں، جنہیں اس فہرست میں شامل کیاگیا ہے۔

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کے حوالے سے ٹیم کی قیادت کرنے سے قبل ڈاکٹر شہزاد بیگ نائیجیریا میں پولیو کے خاتمے کے پروگرام کیلئے ٹیکنیکل ایڈوائزر کے طورپر خدمات انجام دے چکے ، ان کی کوششوں کی وجہ سے نائیجیریا کو 2020 میں پولیو سے پاک قرار دیا گیا۔ ع

المی سطح پر نامزدگی ڈاکٹر شہزاد بیگ کی قیادت اور پولیو خاتمے کیلئےکوششوں کا اعتراف ہے۔ ڈاکٹرشہزادبیگ کانام عالمی فہرست میں شامل ہونا بلاشبہ عالمی سطح پرپاکستان کیلئے اہم ہے۔

Leave a reply