صدر مملکت آصف علی زرداری اور ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے درمیان ایوان صدر میں ملاقات ہوئی
پاکستان ٹوڈے: پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
صدر آصف علی زرداری سے ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ہم منصب نے خطے کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ملاقات میں علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
صدر زرداری نے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسرائیل کی فوجی جارحیت کی شدید مذمت کی اور کہا پاکستان فلسطینی کاز کی مستقل اور واضح حمایت جاری رکھے گا۔
پاکستان اور ایران کا تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ پر مبنی قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان ایران تعلقات کو دونوں برادر ممالک کے باہمی مفاد میں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر کی سطح تک بڑھانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔
عمران خان کی سول نافرمانی کی دھمکی
دسمبر 6, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
فرانسیسی وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتمادکامیاب
دسمبر 5, 2024 -
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی سزا آئندہ سماعت 7 مئی تک معطل
مارچ 22, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔