صدر مملکت کی نشست کیلئے آصف زرداری اور محمود خان اچکزئی کی کاغذات نامزدگی جمع
صدارتی انتخاب:(پاکستان ٹوڈے) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف علی زرداری کے صدارتی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔
فاروق ایچ نائیک نے آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروائے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے صدر مملکت کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کئے۔
سنی اتحاد کونسل کی جانب سے لطیف کھوسہ، عمر ایوب خان اور دیگر رہنماؤں نے صدر کے لئے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیئے۔
بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی کی بطور صدارتی امیدوار حمایت کی اجازت دی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر رہنماؤں نے آصف علی زرداری کے کاغذات سندھ ہائیکورٹ میں بھی جمع کرائے۔
آصف زرداری کے تجویز کنندہ مراد علی شاہ جبکہ ناصر حسین شاہ تائید کنندہ ہیں۔
شیڈول کے مطابق صدارتی الیکشن 9 مارچ کو ہوگا، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو ریٹرننگ آفیسر صبح 10 بجے کریں گے، کاغذات نامزدگی 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک واپس لئے جا سکیں گے، امیدواروں کی فہرست 5 مارچ کو 1 بجے آویزاں کی جائے گی۔
توشہ خانہ ٹوکیس:سماعت بغیرکارروائی کےملتوی
اکتوبر 5, 2024علی امین گنڈاپور نے کوئی ریڈ لائن کراس نہیں کی،بیرسٹرسیف
اکتوبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سپریم کورٹ اورمعیشت سمیت پورانظام ڈول رہاہے،عمران خان
ستمبر 25, 2024 -
فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کی ہائی کورٹ کے باہر گفتگو
اپریل 1, 2024 -
پنجاب بھر میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں اضافہ ہوگیا
اپریل 23, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔