صدر پی ٹی آئی پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو اور خط

0
103

پاکستان ٹوڈے: پہلے قوم سے انکی پسند، انکے ووٹ کا حق چھنینے والے معافی مانگیں ۔ الیکشن چوری کرنے والے قوم سے معافی مانگیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق فارم 47 پر جعلی حکومت بنوانے والے پہلے قوم سے معافی مانگیں۔ 9 مئی کی اڑ میں چادر اور چار دیواری کی عزت کو پامال کرنے والے معافی مانگیں ۔ لوگوں کے پسندیدہ لیڈر، انکی پارٹی کو ختم کرنے کی سازش کرنے والے معافی مانگیں ۔ کیڑے والی گندم منگوا کت قوم کا پیسا ضائع کرنے والے معافی مانگیں۔

کسان سے انکی اجرت چھیننے والے معافی مانگیںانکی محنت کو ضائع کرنے والے معافی مانگیں ، ابھی تک صرف پنجاب کی نا اہل نا لائق فارم 47 کی حکومت نے گندم کی خریداری شروع نہیں کی باقی سب صوبوں میں خریداری شروع ہوچکی ہے ۔

پنجاب حکومت نے پہلے کسانوں کو زیادہ گندم اگانے کیلئے کہا اور اب انکی محنت، خون پسینے کی کمائی کو آگ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، کسان اجکل سڑکوں پر رل رہے ہیں چیف جسٹس صاحب کون پوچھ گا انھیں؟

Leave a reply