صدر کا انتخاب.مراد علی شاہ نے زرداری کو آئیڈل امیدوار قرار دے دیا

0
65

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری پہلے بھی جب صدر تھے تو سب کو ساتھ لیکر چلے تھے، صدارت کے لئے وہ بہترین چوائس ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر اور وزیراعظم کی مشاورت سے چاروں صوبوں میں گورنرز لگائیں گے،انہوں نے کہا کہ بلاول وزیرخارجہ تھے تو ان کی کوششوں سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد حاصل کی۔

صحافی نے وزیر اعلیٰ سندھ سے سوال کیا کہ سندھ میں اس بارایم کیو ایم کو17سیٹیں ملی ہیں؟جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں یہی کہ سکتاہوں ایم کیو ایم نے محنت کی ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں ایم کیوایم نے تیاری نہیں کی تھی،ایم کیوایم کوسیٹیں ملنے پرہمارے بھی کچھ لوگوں کواعتراضات ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہنا تھا، کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے سسٹم خراب نہیں کرینگے جو قانون کے مطابق کریں گے۔

 

مصنف

Leave a reply