صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ریجنل نمائندے سے ملاقات

0
56

صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کی پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ریجنل نمائندے ڈاکٹر احمد جمال خان سے ملاقات۔

اس موقع پر سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق، سمیہ لیاقت علی خان، عمران شوکت اور بہزاد تیمور سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کے درمیان یونیورسل ہیلتھ انشورنس میں مزید بہتری کے حوالہ سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا۔

صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کا اظہار خیال۔

بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے۔ صحت کارڈ کے حقیقی ثمرات عوام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں مزید بہتری لے کر آئیں گے۔ صحت کارڈ کو عوام کیلئے ہر صورت سودمند بنائیں گے۔ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں بہتری کیلئے جلد پوری انتظامیہ کے ساتھ بیٹھیں گے

Leave a reply