صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئے۔

0
45

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے زیر تکمیل موڈیولر تھیٹرز کا دورہ کرکے پیش رفت کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر سی ای او پی آئی سی پروفیسر ڈاکٹر انجم جلال، ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر سید محسن علی شاہ اور کنٹریکٹرز موجود تھے. صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کا اظہار خیال۔

موڈیولر تھیٹرز کا کام نوے فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تمام موڈیولر تھیٹرز کو مکمل کرنے کیلئے دن رات کام کیا گیا ہے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آنے والی دکھی انسانیت کو کسی صورت پریشان نہیں دیکھ سکتے۔

Leave a reply