صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کی اپنے دفتر میں عوامی مسائل کے حل کیلئے مختلف ملاقاتیں۔
لاہور:(پاکستان ٹوڈے) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے وائے ڈی اے کے وفد سے بھی ملاقات کی۔
وائے ڈی اے کے وفد میں ڈاکٹر عاطف مجید، ڈاکٹر شعیب نیازی، ڈاکٹر جعفر، ڈاکٹر کاشف، ڈاکٹر حمزہ، ڈاکٹر سلمان حسیب و دیگر موجود تھے۔ صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کا اظہار خیال۔
شعبہ صحت کی بہتری کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام تک صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا ٹاسک دیا ہے۔
پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر کرنا اولین ترجیح ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر بنانے کیلئے جلد دورے کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تفصیلی رپورٹ پیش کروں گا۔
عوام نے اعتماد کیا ہے انشاء اللہ عوام کے اعتماد کو کبھی نہیں توڑیں گے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت خالی نعرے نہیں بلکہ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔
ڈاکٹرز کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ اللہ تعالیٰ کا خدمت انسانیت کا دوبارہ نادر موقع فراہم کرنے پر شکر ادا کرتے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مہنگائی کی شرح میں اضافہ،ادارہ شماریات نےرپورٹ جاری کردی
نومبر 8, 2024 -
صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ہسپتال پہنچ گئے
اپریل 13, 2024 -
اداکارہ دیدارنے معاشرےکےدہرے معیار پرلب کشائی کردی
نومبر 9, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔