صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر کی انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ آمد

0
62

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت آئی پی ایچ میں ڈسٹرکٹ اینٹمالوجسٹس بطور ماسٹر ٹرینرز کے دوسرے سیشن کا انعقاد۔

تفصیلات کے مطابق کمونیکیبل ڈیزیز کنٹرول پروگرام کے تحت پورے سال کا ڈینگی سمیت دیگر وبائی امراض پر مشتمل ڈیزیز کیلنڈر پر روشنی ڈالی گئی صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا اظہار خیال، ڈینگی سمیت تمام وبائی امراض کی روک تھام میں شہریوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگ ۔

ہمارے پیشرو اناڑیوں نے چار سال محض ڈینگیں ماریں ، ہم ڈینگی مارتے ہیں، ہیلتھ سسٹم، ہیلتھ کارڈ سسٹم میں تبدیلی لاکر زیادہ متحرک بنائیں گے۔ ذمہ دار قومیں ہی عالمی سطح پر باوقار ہوتی ہیں، اینٹمالوجسٹس کو نئی ریسرچ، نئی ٹیکنالوجی، جدید سٹڈی سے استفادہ کرنا ہوگا، نئے چینجز کا سامنا، نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ڈینگی ملازمین کے تمام مسائل خوش دلی کے ساتھ حل کریں گے۔

ڈاکٹرز انسانیت کی خدمت کے ذریعے دنیا، آخرت سنوار رہے ہیں، سال 2023 میں بہتر حکمت علی سے پنجاب میں ڈینگی سے صرف 10 اموات رپورٹ ہوئیں، رواں سال میں ویکٹر سرویلینس، مانیٹرنگ کے ذریعے ڈینگی سے کوئی ڈیتھ رپورٹ نہیں ہوئی، صوبائی وزیر صحت نے سیشن کے دوران ماسٹر ٹرینرز اینٹمالوجسٹس میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ سیشن میں آئی پی ایچ کی ڈین ڈاکٹر زرفشاں طاہر، ڈائریکٹر کمیونیکبل ڈیزیز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر یداللہ بھی موجود تھے۔

Leave a reply