صوبائی وزیر پنجاب کے ٹرانسپورٹ ہائوس آمد

0
82

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی ٹرانسپورٹ ہائوس آمد

سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر جاوید احمد قاضی نے ٹیم کے ہمراہ خوش آمدید کہا، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی زیر صدارت محکمانہ اجلاس کا انعقاد، اجلاس میں جاری اسکیموں بارے تفصیلی آگاہ کیا گیا

پنجاب میں 20ہزار الیکٹرک بائیکس اسکیم ایک خوش آئند اقدام ثابت ہوگا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ 657 ماحول دوست اربن بس پراجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ صوبائی وزیر کی ہدایت گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے منظوری دی جا چکی ہے۔

بلال اکبر خان وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق طلبہ کے لئے ایڈوانس کی رقم کم رکھی جائے ۔ صوبائی وزیر کی ہدایت ، ہر تحصیل میں طالبات کے لئے سکول بس پراجیکٹ تیار کرنے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا اولین ترجیحات میں شامل کرنا ہوگا ۔ اجلاس میں ایم ڈی پی ایم اے، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن حسین بہادر ، اے ایس پلاننگ نادیہ شفیق ٹیکنیکل ٹیم اور دیگر موجود تھے۔

Leave a reply