ضلع کیماڑی پولیس کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کامیاب کاروائیاں

0
55

پاکستان ٹوڈے: پولیس کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 21 ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی, دو پولیس مقابلوں کے دوران 05 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں 09 اسٹریٹ کرمنلز، 06 منشیات فروش اور 06 دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔گرفتار ملزمان سے 09 مختلف اقسام کی پسٹلز، 1170 گرام چرس، 55 گرام آئس اور مختلف وارداتوں میں چھینے گئے 08 عدد موبائل فون برآمد کئے گئے۔

جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 870 عدد پڑیاں گٹکا ماوا، اسمگل شدہ 950 لیٹر ڈیزل اور اسمگل شدہ ٹائر بھی برآمد کئے گئے۔ ملزمان کی گرفتاری تھانہ موچکو، جیکسن۔ اتحاد ٹاون، پاک کالونی، ڈاکس، سائیٹ بی اور سعید آباد کے علاقوں سے عمل میں لائی گئی, ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے ملزمان کو تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Leave a reply