طبی ماہرین کا کینسر کی نئی دوا تیار کرنے کا دعویٰ

0
117

پاکستان ٹوڈے کے مطابق کینسر کی تحقیق اور علاج کے ایک اہم ادارے ٹاٹا میموریل سینٹر (ٹی ایم سی) نے اپنی تحقیق کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک ایسی دوا تیار کی ہے جو کینسر کو دوبارہ پیدا ہونے سے روک سکتی ہے۔

ڈاکٹرز اس پر گزشتہ دس سال کام کر رہے ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ یہ گولی مریضوں میں دوسری مرتبہ کینسر کے حملے کو روکے گی اور تابکاری (ریڈی ایشن) اور کیموتھراپی جیسے علاج کے مضر اثرات اور تکالیف کو بھی 50 فیصد تک کم کر دے گی۔

امریکی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے جلد کے سرطان کے سلسلے میں نئی ویکسین تیار کی ہے جسے چوہوں پر آزمانے کے بعد اس کے 100 فیصد نتائج سامنے آئے ہیں۔ نئی تحقیق کے دوران ماہرین نے اس نئی ویکسین میں "امیونو تھراپی” کی مؤثر دوا اور ایک کیمیکل شامل کیا ہے۔ جب اسے چوہوں پر آزمایا گیا تو اسے جلد کے کینسر کی ایک شدید قسم "میلانوما” کے خلاف مؤثر دیکھا گیا۔

Leave a reply