عشق مرشد کی آخری قسط بڑے پردے پر دکھائے جانے کا امکان

0
65

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) مقبول ڈرامے "عشق مرشد” کی آخری قسط ٹی وی کے بجائے بڑے پردے پر دکھائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق عشق مرشد نجی ٹی وی پر اکتوبر 2023 سے نشر کیا جا رہا ہے، اس کی پہلی قسط 8 اکتوبر کو نشر ہوئی تھی جبکہ 14 اپریل 2024 کو اس کی 28 ویں قسط نشر کی گئی۔

ہدایت کار فاروق رند کے ڈرامے کی کہانی عبدالخالق خان نے لکھی ہے اور اس میں درفشاں سلیم اور بلال عباس خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے کو منفرد اور رومانوی کہانی کی وجہ سے بہت سراہا جا رہا ہے، پروڈکشن ہاؤسز، ڈرامے کی ٹیم اور ٹی وی چینل کا دعویٰ ہے کہ عشق مرشد نے کامیابی کے نئے ریکارڈز بنائے ہیں۔

Leave a reply