عمران اشرف اور اہلیہ کرن اشفاق نے ایک ساتھ اپنے بیٹے کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی
لاہور:(پاکستان ٹوڈے) معروف اداکار و میزبان عمران اشرف اور کرن اشفاق نے اپنے بیٹے کی پانچویں سالگرہ منائی جس کے لیے اس سابقہ جوڑی نے ایک ساتھ تقریب کا انعقاد کیا تھا۔
عمران اشرف نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر بیٹے کی سالگرہ کی تقریب تصویر پوسٹ کی جس میں وہ بیٹے کا ہاتھ پکڑ کر کیک کاٹ رہے ہیں۔
اسی طرح کرن اشفاق نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسی تقریب کی ویڈیو پوسٹ کی جوکہ تقریب میں کھینچی گئیں تصاویر کی مدد سے بنائی گئی ہے۔ طلاق کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب کرن اشفاق اور عمران اشرف کو ایک ساتھ کسی تقریب میں دیکھا گیا ہو۔
سابقہ جوڑی کو اپنے بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر اکٹھا ہوتا دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ طلاق کے باوجود بھی عمران اشرف اور کرن اشفاق اپنے بیٹے کی پرورش بہت اچھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران اشرف سے طلاق اور حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کے بعد کرن اشفاق نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عمران اشرف بیٹے کے معاملے میں بہت سپورٹ کرتے ہیں، وہ ایک عظیم والد ہیں اور ہمیشہ ہمارے بیٹے روہام کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔
معروف اداکارہ شگفتہ اعجازکےشوہروفات پاگئے
ستمبر 12, 2024فلم ’استری2‘کی اُڑن اُنچی نیاریکارڈبناڈالا
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ
جولائی 12, 2024 -
انٹربینک واوپن مارکیٹ میں ڈالرسستا،روپےکی قدرمیں اضافہ
اگست 30, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔