عمران خان کی سپریم کورٹ میں ویڈیو لنک سے پیشی کے موقع پر تصویر وائرل ہونے کے معاملے پر تحقیقات شروع
اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) سپریم کورٹ انتظامیہ نے عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے دوران تصویر لیک ہون کی تحقیقات شروع کر دی گئی
تفصیلات کے مطابق نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر پیشی ہوئی جس کے بعد تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔
بانی پی ٹی آئی نے آسمانی رنگ کی شرٹ زیب تن کر رکھی ہے ، اس دوران ان کی تصویر لیپ ٹاپ سے کھینچی گئی اور سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، اس تصویر کو تحریک انصاف کے آفیشل پیج پر بھی شیئر کیا گیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔
سپریم کورٹ انتظامیہ نے تصویر وائرل ہونے پر تحقیقات شروع کردی ہیں، اور سی سی ٹی وی کیمرے دیکھ کر تصویر وائرل کرنے والے کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ تصویر کورٹ روم رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لی گئی ہے اور پولیس تصویر کو وائرل کرنے والے کے خلاف ایکشن لے گی۔
مہنگائی سےپریشان عوام پرحکومت نےبجلی بم گرادیا
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔