عید سے پہلے عیدی کی تقسیم

0
49

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے مستحق افراد کو عید کی خوشیوں میں شریک کر لیا، 200 مستحق افراد میں تقریبا 25 لاکھ سے زائد رقم کے چیکس کی تقسیم۔

محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے زیر اہتمام مالی امداد کی تقسیم کی پروقار تقریب کا انعقاد، تقریب کا موضوع "ریاست ہو گی ماں جیسی” تھا۔ سہیل شوکت بٹ کی بطور مہمان خصوصی شرکت، ڈی جی سوشل ویلفیئر آمنہ منیر نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا، صوبائی وزیر نے جسمانی معذوری کے افراد کی سیٹ پر جا کر ان کو چیک پیش کیا۔

تقریب کا اہتمام ڈسٹرکٹ بیت المال کمیٹی کینٹ نے رانا عبدالطیف کی سربراہی میں کیا، عید کے موقع پر ہمیں اپنے مستحق بہن بھائیوں کو بھولنا نہیں چاہیے۔ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر محکمہ بیت المال نے آج تقریبا پچیس لاکھ کے چیکس ان افراد میں تقسیم کیے ہیں۔

اگلے سال اس رقم کو انشاءاللہ مزید بڑھایا جائے گا۔ بیت المال کو مزید مستحکم کریں گے۔ ہم نے پوری کوشش کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ مستحق عوام کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔  ریاست ہوگی ماں جیسی کے اصول پر عمل پیرا ہماری حکومت اپنے عوام کی فلاح کے لیے ہر حد تک جائے گی۔ مستحقین کو یہ امداد پہنچانے کی شفاف کوششوں پر ڈی جی سوشل۔ویلفیئر اور بیت المال کمیٹی کینٹ کا بے حد مشکور ہوں۔

عید کے موقع پر ہم اپنے اداروں میں مقیم رہائشیوں کو خصوصی تحائف دے رہے ہیں۔ ان پروگرامز کا دائرہ کار تحصیل لیول تک لے کے جائیں گے۔ ڈی جی آمنہ منیر کی قیادت میں سوشل ویلفیئر و بیت المال کی ٹیم رمضان کے ماہ مبارک میں اس کارخیر کو سرانجام دینے کے لئے مبارکباد کی مستحق ہے۔ تقریب کے اختتام پر انتظامی افسران اور سٹاف میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئی

Leave a reply