غزہ: اسرائیل کا حماس کے 10 ہزار جنگجو مارنے کا دعویٰ

0
114

پاکستان ٹوڈے: غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ سات اکتوبر 2023 کے بعد غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اس لڑائی میں شہری ہلاکتوں کی وجہ سے جہاں اسرائیل کو عالمی تشویش کا سامنا ہے وہیں اس حوالے سے بھی دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ دکھائے کہ اس کی کارروائیاں صرف حماس کے خلاف ہیں۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ حماس کے سات اکتوبر کے حملوں میں 1200 افراد کی ہلاکت کے جواب میں اب تک حماس کے 10 ہزار جنگجو فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں مارے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے مسلسل اپنی حکمت عملی کا دفاع کیا ہے اور مُصر ہے کہ وہ عام لوگوں کی ہلاکتوں کو کم سے کم رکھتے ہوئے صرف حماس کے جنگجوؤں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی دراندازی کے آغاز سے وہ حماس پر الزام لگاتی ہے کہ وہ شہریوں کو بطور ڈھال استعمال کرتے ہیں لیکن کچھ ماہرین کی یہ تشویش بھی ہے کہ اسرائیلی فوج شاید ان غیر عسکری لوگوں کو بھی جنگجو کے طور پر گن رہی ہے کیونکہ وہ حماس کی علاقائی انتظامیہ کا حصہ تھے۔ ماضی کی جنگوں کے مقابلے میں غزہ کی وزارت صحت کی طرف سے حالیہ لڑائی میں اموات کے اعدادوشمار میں خواتین اور بچوں کے تناسب میں بڑا اضافہ نظر آتا ہے۔

Leave a reply