فاسٹ بولر نسیم شاہ نے سُروں کے تال سے تال ملا دیے، قوالی کی ویڈیو وائرل

0
122

فاسٹ بولر نسیم شاہ نے سُروں کے تال سے تال ملا دیے، قوالی کی ویڈیو وائرل

کھیل کے مطابق اپنی تیز بولنگ سے مخالف بیٹر کے ہوش اڑانے والے نسیم شاہ کھیل کے میدان میں تو بہترین کارکردگی دکھاتے ہی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ نسیم شاہ گانا گانے کا بھی شوق رکھتے ہیں اور اس حوالے سے ماضی میں بھی ان کی ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں۔

اب پی ایس ایل ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایک ویڈیو کلپ جاری کیا گیا ہے جس میں نسیم شاہ سے دلچسپ سوال و جواب کے ساتھ ساتھ ان سے سُروں کے تال بھی لگوائے ہیں۔
فاسٹ بولر کے سامنے مائیک رکھا گیا اور انہوں نے ہیڈ فون میں لیجنڈ گلوکار راحت فتح علی خان کی قوالی ‘کالی کالی زلفیں’ گا کر سنائی۔
نسیم شاہ نے اپنی ہی گلوکاری کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ بہت فرق ہے راحت فتح علی خان سے یہ چاہت فتح علی خان ہو گیا ہے۔

Leave a reply