فواد چودھری کو ضمانت ملنے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا

0
131

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چودھری کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی رہائی سے آگاہ کیا، حبا فواد نے رہائی کے بعد فواد چودھری کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

جیل حکام کے مطابق فواد چودھری کی 2 روز قبل ضمانت منظور ہوئی، رہائی کا پروانہ ملنے کے بعد انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری جہلم میں زمین سے متعلق نیب کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید تھے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس کے بعد عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چودھری کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا تھا۔

Leave a reply