پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق فیصل مسجد میں عید کی نماز سعودی عالم دین پڑھائیں گے۔
میڈیاذرائع کے مطابق اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نماز عید الفطر سعودی عالم دین اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم پڑھائیں گے۔ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ اسلام آباد میں سیرت النبی ؐ میوزیم کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وہ گزشتہ روز9 روزہ اعلیٰ سطح کے دورے پر پاکستان پہنچ گئے ،وہ اس سے قبل بھی پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی عید الفطر پاکستان میں گزاریں گے۔ پاکستان میں قیام کے دوران صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ اور وزیر مذہبی امور سے بھی اُن کی ملاقات ہوگی۔ ذرائع کےمطابق ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم مختلف شخصیات سے ملاقاتیں اور تقاریب میں شرکت کریں گے۔
190ملین پاؤنڈریفرنس:کارروائی کےبغیرسماعت ملتوی
اکتوبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا ؟؟
مارچ 2, 2024 -
سعودی عرب:مزدوروں پر پابندی نافذا کردی
جون 11, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔